ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چتوڑگڑھ: رافیل ڈیل میں ایئر فورس کے 30 ہزار کروڑ پر ڈاکہ ڈالا گیا:راہل گاندھی

چتوڑگڑھ: رافیل ڈیل میں ایئر فورس کے 30 ہزار کروڑ پر ڈاکہ ڈالا گیا:راہل گاندھی

Sat, 01 Dec 2018 23:53:34    S.O. News Service

چتوڑ گڑھ،یکم؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان اسمبلی انتخابات کو لے کر راہل گاندھی ایک کے بعد ایک لگاتار ریلیاں کر رہے ہیں۔ہفتہ کو ادے پور میں کاروباریوں سے خطاب کرنے کے بعد راجستھان کے چتوڑ گڑھ میں ریلی سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ رافیل ڈیل میں ایئر فورس کے 30 ہزار کروڑ روپے پر ڈاکہ ڈالا گیا اور اسے انل امبانی کے جیب میں ڈال دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا جب فرانس کے صدر نے ہندوستان کے کسی وزیر اعظم کو چور کہا۔راہل نے کہاکہ رافیل سودا مودی جی نے بدلا اور انل امبانی کی جیب میں 30,000کروڑ روپے ڈالے۔سی بی آئی ڈائریکٹر اس کی جانچ کرنا چاہتے تھے لیکن مودی جی نے نصف شب کو سی بی آئی ڈائریکٹر کو نکال دیا۔راہل نے کہا کہ راجستھان کی عوام کا دو ہی سوال ہے نوجوانوں کو روزگار دلوانے کا اورکسانوں کے قرض معافی کا ہے۔ہر نوجوان، مائیں اور بہنیں یہی سوال پوچھ رہی ہیں کہ ملک کی اگلی نسل کو روزگار ملے گا یا نہیں؟ نوجوانوں اور کسانوں کا نریندر مودی جی اور وسندھرا جے کے اوپر سے بھروسہ ختم ہوگیا ہے۔کسان کے مسائل نوجوانوں کے روزگار سے بھی وابستہ ہیں۔ راجستھان سمیت پورے ہندوستان کے کسانوں کو پیسہ نہیں مل رہا ہے۔کسان کہتے ہیں کہ محض زراعت پر بغیر مدد کے زندہ رہنا مشکل ہے۔ 2014 میں پی ایم مودی نے روزگار اور کسانوں کی خوب بات کی۔لیکن 2018 کے ان تقریروں میں نہ تو روزگار ہے، نہ ہی کرپشن ہے اور نہ ہی کسان ہے۔ان پانچ سالوں میں ملک کا بہت نقصان ہوا ہے۔ مودی حکومت اور وسندھرا حکومت کے دور میں لوگوں کو کچھ نہیں ملا۔لیکن کاروباریوں کو خوب ملا۔مودی حکومت نے 15 لوگوں کا 3.5 لاکھ کروڑ روپے معاف کیا۔


Share: